ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ نیازی کے زیر صدارت محکمہ صحت اٹک کا اجلاس

اٹک : وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے پنجاب میں محکمہ صحت اٹک میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ طارق جمال چوہدری اور دیگر افسران نے شر کت کی اجلاس کو ضلع بھر میں صحت کے میدان میں جاری سر گر میوں کے حوالہ سے بر یفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ضلع بھر کے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں تر قیاتی کام تیزی سے جاری ہے اس کے علاوہ میڈیکل اور پیرا میڈےکل سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جارہا ہے اور اس امر کی یقین دہانی بھی کرائی جارہی ہے کہ تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے وفاقی اور صوبائی حکومت صحت کے شعبہَ میں تر قی کو انتہائی سنجیدہ لے رہی ہے اور اس شعبہَ میں عوام الناس کی خدمت کیلئے کام کر رہی ہے ۔
