اٹک: کامران حسین شاہ بخاری رشتہ ازدواج میں منسلک 

اٹک:کپڑے کے معروف تاجر سید عابد حسین شاہ بخاری (بروٹھہ والے) کے صاحبزادے، سید عرفان حسین شاہ(یو کے) کے بھائی بخاری کلاتھ ہاؤس کے اونر سید کامران حسین شاہ بخاری کی شادی خانہ آبادی گوہر اعظم کاکا خیل کی صاحبزادی کے ہمراہ بخیر و خوبی انجام پائی۔ ان کی دعوتِ ولیمہ مقامی میرج ہال اٹک میں دی گئی۔ جس میں پیر سید اجمل حسین شاہ بخاری و دوست احباب نے شرکت کی۔  سجادہ نشیں قطبال، پیر سجاد حسین شاہ بخاری سجادہ نشیں باغ نیلاب، آفتاب حسین شاہ، سابق ایم این اے زین الٰہی، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی بریگیڈیئر (ر) عاصم نواز، سابق ڈائریکٹر غازی بروٹھہ ساجد خان،سابق ناظم بریار ملک عبدالرزاق، ڈاکٹر راجہ محمد رفیق، سینیئر صحافی شیخ ظہور الٰہی، شیخ فہد جاوید، شیخ محمد عمیر، اسلم خان، وقاص خان، وقار خان موبائل والے، عدنان ، صدام، ملک تابی خان، فرمان الٰہی، جاوید غنی بٹ، شاہد بیگ،امجدرسول بٹ، مانی شمس، نثار حسین شاہ کینیڈا، ظہور حسین شاہ کینیڈا، سید عمران علی شاہ یو۔ کے ۔ملک دانش خان سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے نوبیاہتا جوڑے کو نیک تمناؤں اور خواہشات سے نوازا۔