پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات کوشاں ہے :اے ایس پی حسن ابدال

حسن ابدال (نمائندہ اٹک نیوز)  پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات کوشاں ہے وسائل کی کمی ہمارے جزبوں کا راستہ نہیں روک سکتی عالمی سطح پر 450 افراد کے لیے ایک پولیس اہلکار کا فارمولہ جبکہ ہمارے ہاں یہ تعداد 1500 تک چلی جاتی ہے عوام دوست پولیسنگ کے لیے کام ہو رہاہے وقت ضرور لگے گا مگر امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ان خیالات کا اظہار اے ایس پی حسن ابدال اظہر خان نے پریس کلب تحصیل حسن ابدال کے لائیو پروگرام بولتا حسن ابدال میں عوام کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا سابقہ ادوار کے مقابلے میں جرائم کی واضع کمی ہوئی ہے اور علاقے بھر میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس کے رویوں میں بہتری آتی جا رہی ہے اور فرینڈلی پولیسنگ پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان بد اعتمادی کی فضاء کو ختم کیا جا سکے ضلع اٹک میں جدید ای پروفائلنگ کا نظام لایا جا رہا ہے جس کے زریعے یہاں رہائش پزیر افراد کا مکمل ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا جو نہ صرف مستقبل میں لوگوں سے رابطے کا آسان ذریعہ بنے گا بلکہ ہمارے لیے لوگوں تک رسائی بھی آسان ہو سکے گی تھانوں کو اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے عالمی سطح پر طے کیے گئے سٹنڈر کے مطابق 450 افراد کے لیے ایک اہلکار تعینات کیا جانا چاہیے مگر ہمارے ہاں یہ تعداد 1500 تک بھی چلی جاتی ہے مگر ہمارے جذبوں کے سامنے ایسے مسائل کچھ حیثیت نہیں رکھتے پاکستان کی پولیس ایک منظم اور قابل پولیس ہے جو جرائم کے خاتمہ کے لیے اپنی جانوں کی پرواء بھی نہیں کرتی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرے کو ان ناسوروں سے پاک کیا جا سکے ۔