کشمیر کی آزادی کیلئےکسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے:ڈی پی او اٹک

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اپیل پر کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفس اٹک میں آج مورخہ30.08.2019بوقت 12بجے دن تا 12:30بجے دن میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہر شبیر اور تمام برانچز میں تعینات افسران و جوانان نے شرکت کی ۔ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان اورآزاد کشمیر کا قومی ترانہ اورسائرن بجائے گئے۔پاکستانی اور کشمیری جھنڈے لہرائے گئے اور ضلع اٹک میں ٹریفک روکی گئی ۔ اس کے علاوہ ضلع اٹک میں تمام ایس ڈی پی او آفس اور تھانہ جات میں ایس ایچ اوز نے کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے پروگرامز کا انعقاد کیا اور خصوصی ریلیاں نکالی گئیں ۔ ضلع بھر کے مساجد میں کشمیری بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اٹک پولیس کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شانہ بشانہ کھڑی ہےاور اپنے کشمیری بھائیوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑئیں گے اور کشمیر کی آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔