صوبائی وزیر کرنل(ر) انور کی انجمن پٹواریان کے زیر اہتمام سیمینار میں شرکت

اٹک: وزیر مال کرنل ملک محمد انور نے انجمن پٹواریان و قانگویان مال و اشتمال پنجاب کی زیر اہتمام پٹوار نظام ’’ عہد قدیم سے عصر حاضر تک ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان شرکت کی سیمینار میں صوبہ بھر سے نمائندہ پٹواریان ، قانونگویان و دیگر ریونیو فیلڈ سٹاف نے شرکت کی اس موقع پرسیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مال نے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم نے پٹواری کے کردار کو یکسر تبدیل کر دیا ہے پٹواری نظام کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا موجودہ دور ڈیجیٹل ائزیشن کا دور ہے ضروری ہے کہ پٹوار ی خود کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں پنجاب حکومت صوبہ میں تمام اراضی کا کمپیوٹرائزڈریکارڈ مرتب کر رہی ہے اتھارٹی کے تحت تمام اضلاع میں لینڈ ریکارڈ کا کمپیوٹرائز سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پردور دراز اضلاع میں لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے دفاتر قائم کئے جا رہے ہیں پسماندہ علاقوں میں اراضی کی رجسٹریشن کے لئے موبائل سروس متعارف کروائی جا رہی ہے حکومت پنجاب کا سب سے بڑا اثاثہ زمین ہے پنجاب حکومت تمام اضلاع میں اراضی ریکارڈ کا یکساں نظام متعارف کروارہی ہے لینڈ ریکارڈ کے یکساں نظام کے تحت انفرادی طور پر ہر شہری کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوگا اراضی کا مکمل ریکارڈ اور رجسٹریشن محصولات میں اضافے کا سبب بنے گا زمین کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کسانوں کے لئے بھی آسانیاں پیدا کررہی ہے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیش سے پٹوار سسٹم کے نقاءص بھی دور ہورہے ہیں انجمن پٹواریان کی جانب سے عملی گزارشات پر غور کیا جائے گا اور ان کے جائز مطالبات کے حل کو یقینی بنایا جائے گا ۔
