اٹک :پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم ،6 گرفتار

اٹک:  اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار ، منشیات فروشوں کے قبضہ سے 5147 گرام چرس ، 30 گرام ہیروئن برآمد کر لی ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ رنگو محمد یونس نے ناصر محمود ولد غلام قادر سکنہ محلہ کسی ویسہ حضرو سے 500 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب محمد عارف خان نے محمد زبیر ولد بہادر شیرسکنہ محلہ گلزار آباد پنڈی گھیب سے 1100 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ پنڈی گھیب ذوالفقار علی نے آصف شہزاد ولد محمدایوب سکنہ محلہ شادی پورہ کھوڑ شہر سے 1100 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب سعید اختر نے غلام فداَ ولد مظفرخان سکنہ کمڑیال سے 1200 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ بسال محمد لطیف نے نذیر احمد ولد زمرد خان سکنہ محلہ بھلیال مٹھیال جنڈ سے 1247 گرام چرس اور 30 گرام ہیروئن برآمد کرکے تمام ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔