شین باغ ،رکشہ بریک فیل ہونے پر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا

حضرو :شین باغ چڑھائی کے قریب رکشہ کی بریک فیل ہونے پر موٹر سائیکل میں تصادم ، 25 سالہ نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

، تفصیلات کے مطابق تیز رفتار رکشے کی بریک فیل ہونے کے باعث سامنے جاتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر لگ گئی حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار کی ٹانگ ٹوٹ گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ۔