حکومتی زمین پر قبضہ مافیا کا راج،اسسٹنٹ کمشنر جنڈ ایکشن لیں: ملک امان اللہ خان

جنڈ(نمائندہ اٹک نیوز)بے نامی جائیدادوں والا معاملہ، جنڈ کے مقامی لیگی راہنما بے نامی جائیدادوں کے ثبوت لے کر اے سی جنڈ کے پاس پہنچ گئے۔
،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جنڈ شہر سے تعلق رکھنے والے لیگی راہنما ملک امان اللہ خان بگدیال جنڈ شہر میں بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے اسسٹنت کمشنر آفس جنڈ پہنچ گئے، لیگی راہنما نے اسسٹنٹ کمشنر جنڈ کو جنڈ شہر میں بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے تفصیلاً اگاہ کرتے کہا کہ جنڈ شہر کے اندر اور موضع جنڈ میں بھاری اور قیمتی بے نامی جائیدادیں پڑی ہیں جو کہ ہندو ملکیتی تھیں اور بعد ازاں وفاقی گورنمنٹ اور پھر صوبائی گورنمنٹ کو منتقل ہوئیں لیکن قبضہ مافیاء نے قبضہ جمائے رکھا اور ساتھ ساتھ سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے فروخت بھی جاری ہے۔
عمارات کا ملبہ بھی فروخت کر کے کھایا جا رھا ہے جس کی رپورٹ بذریعہ درخواست پہلے والے اے سی جنڈ کو بھی کر چکا ہوں لیکن تاحال اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا،اس موقع پر انہوں نے اے سی جنڈ کو مزید بتایا کہ مذکورہ درخواست سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب لاہور کو بھی بھیجی ہے اور انہوں نے مذکورہ کیس ریونیو افسر اٹک کو بھیج دیا، لیگی رانما نے اے سی جنڈ کو بتایا کہ میں نے اس سلسلے میں تمام ثبوت بھی فراھم کیئے لیکن معلوم نہیں کہ افسران بالا کی کیا مجبوریاں ہیں کہ اس معاملے پر تاحال خاموشی ہے،اس موقع پر اے سی جنڈ نے لیگی راہنما کو یقین دھانی کرائی کہ کوئی جتنا بااثر کیوں نہ ہو لیکن قانون سے بالاتر نہیں،اے سی جنڈ نے لیگی راہنما کو مذکورہ کیس پر قانون کے مطابق کاروائی کرنے کی یقین دھانی کرادی۔
