چیف آرگنائزر میجر گروپ ملک عاصم اعوان کے زیر قیادت پاک فوج اظہار یکجہتی ریلی

سابق چیئرمین یونین کونسل دکھنیر خان وزیر خٹک ، رکن ضلع امن کمیٹی پیر سید سعادت علی شاہ اور رہنما میجر گروپ ملک عاصم اعوان و دیگر نے قیادت کی 

جنڈ :سابق صدر پرویز مشرف کی سزا اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں میجر گروپ اور میجر لورز کی جانب سے جنڈ میں سابق چیئرمین یونین کونسل دکھنیر خان وزیر خٹک ، رکن ضلع امن کمیٹی پیر سید سعادت علی شاہ اور رہنما میجر گروپ ملک عاصم اعوان و دیگر کی قیادت میں اعوان ہاؤس جنڈ سے ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی تھانہ چوک ارباب جنڈ پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد ، وہ وقت جب میجر پرویز مشرف نے خانہ کعبہ پر قابض دہشت گردوں کو بھگا کر اللہ تعالیٰ کے گھر کی حرمت کی حفاظت کی ، سرحدوں کا محافظ پرویز مشرف غدار نہیں ، غدار نہیں ، غدار نہیں ، اندھیرا میرا رستہ روکے گا کب تک میں سورج ہوں ابھرتا جا رہا ہوں ، پاک فوج کی کاوشوں سے ہمارا ملک پر امن ہے ۔

 

مشرف زندہ باد ، پرویز مشرف محب وطن ہے ، پرویز مشرف ہیرو ہے ، مشرف کے خلاف عدلیہ کا فیصلہ نا منظور ، نامنظور ، پرویز مشرف زندہ باد ، کارگل کے ہیرو کے ساتھ نا انصافی نامنظور نا منظور ، سابق آرمی چیف جنرل ( ر ) پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کو ہم نا منظور کرتے ہیں ریلی کے شرکاء نے پاک فوج ، جنرل پرویز مشرف ، پاکستان زندہ باد اور پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ نا منظور کی نعرہ بازی کی اور ریلی کے شرکاء پر امن طور پر منشتر ہو گئے ۔