کوہاٹ راولپنڈی شاہراہ پر رنگلی موڑ کےقریب حادثہ کار کو حادثہ

کوہاٹ راولپنڈی شاہراہ پر رنگلی موڑ کےقریب حادثہ کار کو حادثہ

بے قابو کار پل پر چڑھ دوڑی ،سڑک کے ساتھ بنے حفاظتی بلاک سے ٹکرانے کی وجہ سے کار پل سے نیچے گرنے سے بچ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جنڈ:کوہاٹ راولپنڈی شاہراہ رنگلی موڑ کے قریب بے قابو کار پل پر چڑھ دوڑی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
تفصیلات کے مطابق خونی شاہراہ جنڈ فتح جنگ روڈ پر رنگلی موڑ کے قریب بے قابو کار پل پر چڑھ دوڑی،جو پل کے ساتھ بنی ہوئی حفاظتی بلاک سے ٹکرانے کے بعد نیچے گرنے سے بچ گئی۔
 جس کی وجہ سےکار میں سوار مسافر محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

ذرائع کے مطابق کار تیز رفتاری اور کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو گئی تھی۔

 

سڑک کے ساتھ لگے حفاظتی بلاک سے ٹکرانے کے بعدکار تباہ ہو گئی لیکن کار میں سوار مسافر معمولی زخمی ہوئے۔