اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں،9 گرفتار

ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج
فتح جنگ / حسن ابدال:اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھا نہ رنگو پولیس نے امیر افسر ولد درویش گل ساکن فور ملی سے 225 گرام چرس ، دوسری کاروائی میں دلشاد خان ولد محمد اکبر ساکن گڑھی روڈ فورملی سے 270 گرام چرس ، تیسری کاروائی میں فروش محمد صدیق ولد محمد رفیق ساکن محلہ نعمت آباد ویسہ سے 188 گرام چرس ، تھانہ فتح جنگ پولیس نے ساجد ریاض ولد محمد ریاض سکنہ گگن فتح جنگ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ،
تھانہ باہتر پولیس نے عبدالرحمن ولد حسن خان ساکن میاں عیسیٰ تحصیل شبقدر ضلع چارسدہ حال کاملپور مائیاں سے 600 گرام چرس ، تھانہ بسال پولیس نے ارشد محمود ولد محمد بخش ساکن کھنڈہ جنڈ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، تھانہ بسا ل پولیس نے خلیل احمد ولد نور محمد سکنہ محلہ لوہاراہ کھنڈہ جنڈ سے 400 گرام چرس ، تھانہ جنڈ پولیس نے عبدالصبور ولد امیر گل ساکن پرشی کوہاٹ سے 500 گرام چرس ، تھانہ باہتر پولیس نے تنویر خان ولد خان افضل ساکن مقام کلاں فتح جنگ سے راءفل کلاشنکوف 44 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔
