بلدیاتی الیکشن میں بھر پور انداز میں حصہ لیا جائے گا، حاجی محمد اکرم

بلدیاتی الیکشن میں بھر پور انداز میں حصہ لیا جائے گا، حاجی محمد اکرم

عوامی خدمت کے سر خیل میجر طاہر صادق کو اٹک کی عوام بے پناہ محبت اور احترام دیتی ہے،کوآرڈینیٹر (میجر طاہر صادق )تحصیل اٹک و سابق کونسلر 

پنڈی گھیب :کوآرڈینیٹر (میجر طاہر صادق )تحصیل اٹک و سابق کونسلر حاجی محمد اکرم خان نے کہا کہ ضلع بھر میں رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق اور ان کے دوست احباب عوامی رابطہ مہم رکھے ہوئے ہیں بلدیاتی الیکشن میں پورے ضلع سے بھر پور انداز میں حصہ لیا جائے گا عوامی خدمت کے سر خیل میجر طاہر صادق کو اٹک کی عوام بے پناہ محبت اور احترام دیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے ا س سفر میں 35 سال ہو گئے ہیں ہمارے دروازے عوام کے لیے ہروقت کھلے ہیں ہمارا مشن اور مقصد عوام کی خدمت ہے جس میں اللہ رب العزت نے ہمیشہ سرخرو کیا ہے ہم نے اٹک شہر کی عوام میں اپنے قائد میجر طاہر صادق کے ویژن کے مطابق محبتیں بانٹی ہیں اور عوامی خدمت کو ہمیشہ شعار بنایا ہے

 

 یہی وجہ ہے کہ جو پیار ، محبت اور خلوص اٹک کی عوام دیتے ہیں ہم اس کی قیمت یا بدلہ نہیں دے سکتے مگر جب کوئی شہری کوئی مسئلہ لے کر آتاہے تو اس مسئلے کو حل کرکے ہ میں حقیقی خوشی نصیب ہوتی ہے عوامی خدمت اوڑھنا اور بچھونا ہے خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا آنے والے بلدیاتی الیکشن میں سٹی اور تحصیل میں میجر طاہر صادق کا پورا گروپ اپنے بھرپور عوامی قوت کے ساتھ میدان میں اترے گا اور انشاء اللہ کامیابی عوامی خدمت گاروں کو ہی ملے گی انہوں نے کہا کہ سٹی اور تحصیل الگ الگ کر دئیے گئے ہیں تاہم ہمارے قائد جس طرح فیصلہ کریں گے اس کے مطابق ہم میدان عمل میں اتر کر عوامی خدمت کے حق کے لیے اپنے آپ کو پیش کریں گے ۔