Thu
16
Apr
2026

حضرو(مانیٹرنگ ڈیسک اٹک نیوز)حضرو میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے ایک سکول ٹیچر کی طرف سے چھ سالہ بچے پر تشدد کے واقعے کا بعد ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے فوری نوٹس لیا اور پولیس نے سکول ٹیچر محمد اعجاز کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 328کے تحت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق محمد اعجاز نے محمد قاسم کے چھ سالہ بھانجے عبدالرحمن کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔
مختلف ذرائع سے جب ڈی سی اٹک کے نوٹس میں یہ واقعہ آیا تو انہوں نے فوری طور پر متعلقہ استاد کے خلاف کاروائی کرتے ہوتے اسے گرفتار کروا دیا۔سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان ڈی سی اٹک کی ہدایت پر طالب علم کے گھر گئے، اس کے ورثاء کودلاسہ دیا اور ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
