تھانہ سرکل اٹک اور نیو ایئرپورٹ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 

تھانہ سرکل اٹک اور  نیو ایئرپورٹ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 

سرچ آپریشن ملکی حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا

اٹک/ فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز ویب) ملکی حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر صدر سرکل اور فتح جنگ سرکل کے ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں اور ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک اور ایس ایچ او تھانہ نیو ائیر پورٹ کی زیرنگرانی تھانہ صدر اٹک اور تھانہ نیو ائیرپورٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس کی ٹیم نے شرکت کی۔دوران سرچ آپریشن تھانہ صدر اٹک کے علاقہ PAF کامرہ اور تھانہ نیو ائیرپورٹ کے علاقہ گاوں میاں راشدہ میں موجود گھروں و ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی۔ دوران سرچ آپریشن تمام افراد کی SVASسسٹم اور بائیو میٹرک مشین سے ویری فکیشن کی گئی اور تمام افراد کی رجسٹریشن و کوائف چیک کیے گئے۔ 

 

سرچ آپریشن میں 60 گھروں جبکہ 129 افراد کی SVASسسٹم اور بائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد کا خاتما کرنا ہے۔ کسی کو معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت پر یقینی بنائیں گے۔