ڈسپنسر مرزا محمد عمران انتقال کر گئے، آبائی گائوں میں سپرد خاک

ڈسپنسر مرزا محمد عمران انتقال کر گئے، آبائی گائوں میں سپرد خاک

حسن ابدال ( ڈیلی اٹک نیوز) حسن ابدال سے ملحقہ بنیادی مرکز صحت خلقداد کے ڈسپنسر مرزا محمد عمران رضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں۔

 ان کو آبائی گائوں شکر درہ میں ہزاروں اشک بار آنکھوں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں محکمہ صحت اٹک کے اعلی افسران دیگر ہسپتالوں کے ملازمین کے علاوہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی بنیادی مرکز صحت خلقداد کی انچارج لیڈی ڈاکٹر میمونہ حسن، محمد آصف، راجہ عنایت، محمود انجم، سپروائزر محمد عمران آصف رزاق سینٹری انسپکٹر محمد علی، محمد سہیل کے علاوہ دیگر سٹاف نے مرزا عمران کی وفات پر تعزیتی اجلاس میں گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی

 

مرزا عمران کی محکمہ صحت میں کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بااخلاق انسان تھے جو محکمہ صحت میں ریڈ کی ہڈی کی مانند تھے۔ سٹاف نے کہا کہ مرحوم ہمارا سرمایہ تھے جن کا خلا صدیوں پورا نہیں ہو سکتا