حلقہ ء صاحبانِ ذوق جنڈ کے زیر اہتمام ’’مشاعرہ‘‘ کا اہتمام

 حلقہ ء صاحبانِ ذوق جنڈ کے زیر اہتمام ’’مشاعرہ‘‘ کا اہتمام

جنڈ ( ظفر اقبال/ ڈیلی اٹک نیوز) حلقہ ء صاحبانِ ذوق ، جنڈ (اٹک) کے تحت ، بسال ہاؤس ، جنڈ میں بہاریہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا

 جس کی صدارت مشہور و معروف شاعر اور ماہرِ تعلیم جناب مشتاق عاجز نے کی ۔ جب کہ اس محفلِ مشاعرے کے مہمانانِ خصوصی پروفیسر جناب سید تنویر احمد شاہ اور پروفیسر جناب امان اللہ ملک ( ریجنل ڈائریکٹر ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد ) تھے ۔ تمام شعرا نے اپنا بہترین کلام سنایا اور سامعین نے بھی ان سب کو کھل کر داد دی ، نظامت کے فرائص ، عبد الوہاب اعوان نے احسن طریقے سے ادا کیے۔ ۔جن جن شعرا نے اپنا کلام سنایا ان میں سے ، سید صفدر شاہ ( جنڈ )، حسن رضا ( جنڈ ) ، محمد اعجاز ( پنڈ سلطانی ) ، غلام حیدر ( پنڈ سلطانی ) ، اسلم شاہد ( مٹھیال) ، عابد علی عابد ( بسال ) ، پروفیسر عبد الحمید مجروع ( ہدووالی )پروفیسر ،تنویر سجاد ( پنڈ سلطانی )، پروفیسر شوکت محمود شوکت ( چھب) ، عصمت نیازی ( میانوالی ) مدثر حسین کہوٹ ( چکوال ) ، غفران کامل( چھب)، طاہر اسیر ( اٹک) ۔ پروفیسر سید تنویر احمد شاہ اور صاحبِ صدارت جناب مشتاق عاجز کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔آخر میں حلقے کے سرپرست پروفیسر شوکت محمود شوکت ( پرنسپل ، گورنمنٹ کالج ، چھب ) نے تمام معزز مہمانان

 

کا اس محفل کو سجانے ، اور سامعین ِ کرام کے مشاعرے کے اختتام تک ، تمام شعرا کو دلچسپی سے سننے اور کھل کر داد دینے کا ، دلی شکریہ ادا کیا ۔ اس کے ساتھ ہی پروفیسر شوکت محمود شوکت نے حلقے کے چیئرمین جناب حفیظ اللہ ملک اور حلقے کے جنرل سیکرٹری جناب عمران حیدر ملک کو بہترین انتظامات پر مبارک باد پیش کی ۔