کامرہ میں پاک پیس سکول کا افتتاح،قاضی خالد محمود مہمان خصوصی تھے
کامرہ کینٹ(ڈیلی اٹک نیوز)کامرہ میں پاک پیس سکول کا شاندار افتتاح ،اسکے مہمان خصوصی بزرگ سیاستدان قاضی خالد محمود اور حاجی شیر افضل تھے ۔
اس موقع پر انہوں نے فیتہ کاٹ کر پاک پیس سکول کا افتتاح کیا اور اس موقع پر بزرگ سیاستدان قاضی خالد محمود نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہرمرد و عورت پر فرض ہے ،اور کامرہ میں ایک تعلیمی ادارہ بننے سے تعلیم میں مزید بہتری آئیگی اور یہ ایک الگ ادارہ ہے جو حفظ قرآن کی تعلیم بھی ہوگی اور ایک چھت کے نیچے دینی اور دنیا وی تعلیم میسر ہوگی۔
،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران ایک ایماندار ،بااصول اور درد دل رکھنے والا لیڈر ہے۔ ،اور بہت جلد مہنگائی ختم ہوجائیگی ،ڈاکوئوں اور چوروں نے خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور ملک کو دلدل میں پھنسا کر چلے گئے ،اس موقع پر سابق وائس پریذ یڈنٹ کنٹو نمنٹ بورڈ کامرہ فرخ ،ضلعی ترجمان پی ٹی آئی عمران خان ،شہزاد شاہ ،مومین خا ن،مولانا عبدالمک،قاری عطا الرحمن،مفتی آفتاب ،مولانا جمال ،مولانا نعیم ،حاجی غلام رسول سمیت وکثیر تعداد میں لوگو موجود تھے اور اس موقع پر سکول ہذا کے مالک مولانا جابر علی خان نے تمام آنے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
