اٹک پولیس کی مختلف کارروائیاں، اسلحہ و مشیات برآمد، ملزمان پابند سلاسل

اٹک، حضرو، پنڈی گھیب، حسن ابدال، جنڈ ( ڈیلی اٹک نیوز )تھانہ سٹی اٹک، تھانہ پنڈی گھیب ، تھانہ بسال، تھانہ حضرو، تھانہ سٹی حسن ابدال کی کارروائیاں، اسلحہ و منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
تھانہ سٹی اٹک پولیس نے محمد اسحاق ولد محمد اشفاق ساکن شیخاں والی گلی اٹک شہر سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، تھانہ رنگو پولیس نے راشد محمود ولد فقیر خان ساکن کاملپور موسیٰ حضرو سے 1200 گرام چرس اور رفاقت ولد راضی خان ساکن محلہ اکواڑہ دامان حضروسے 1600 گرام چرس ، تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے مراد شاہ ولد نور محمد سکنہ پرانہ پنڈی گھیب سے 1100 گرام چرس ، تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے توقیر احمد ولد بشیر احمدساکن محلہ رحم پورہ حسن ابدال سے 500 گرام چرس اور مطلوب ایوب عرف طوبا ولد محمد ایوب
ساکن محلہ رحم پورہ حسن ابدال سے 1100 گرام چرس گردا ، تھانہ حضرو نے محمد الطاف ولد عبدالخالق ساکن تربیلا موڑ فیصل کالونی حضرو سے 30 بور پسٹل معہ گولیاں ، محمد سلیم ولد بنیامین سکنہ ڈھوک شیر محمد تربیلا موڑ حضرو سے 30 بور پسٹل معہ گولیاں اور محمد یعقوب ولد عبدالحمیدسکنہ محلہ ڈھوک شیر محمد حضرو سے 2 پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، تھانہ بسال پولیس نے میاں رانجھا ولد میاں محمد ساکن پرانہ پنڈی گھیب سے ایک کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔
