چوہدری کریم بخش آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین ہٹیاں سب ڈویژن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

چوہدری کریم بخش آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین ہٹیاں سب ڈویژن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) چوہدری کریم بخش آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین ہٹیاں سب ڈویژن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب یو نین کے تمام عہدیداروں اور ممبران نے

 چوہدری کریم بخش پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے واضح رہے کہ جمشید شاہ جن کا گز شتہ دنو ں ایک ٹریفک حادثہ میں انتقال ہو گیا تھا ان کے انتقال کے با عث آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین ہٹیاں سب ڈویژن کے چیئرمین کی نشست خالی تھی واپڈا ملازمین کا کہنا ہے کہ چوہدری کریم ایماندار ، فرض شناس اور با کردار شخص ہیں

 

 ان کے چیئرمین بننے سے واپڈا ہٹیاں کے ملاز مین کے مسائل حل ہوں گے اور محکمہ میں بھی مزید بہتری کی توقع ہے اس موقع پر واپڈا سب ڈویژن ہٹیاں کو ظہرانہ بھی دیا گیا ۔