قماربازی کے 2 اڈوں پر چھاپے ، 10 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) قماربازی کے 2 اڈوں پر چھاپے ، 10 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار ،مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عابد قریشی نے پولیس افسران اور عملہ کے ہمراہ قماربازی میں مصروف 5 قمارباز صابر خان ولد خان گل سکنہ خان چوک اٹک ، محمد واسط ولد محمد اسلم سکنہ نزد مسجد عثمانیہ ماڑی کنجور، محمد عاقب ولد بشیر احمد سکنہ محلہ شاہ فیصل آباد اٹک ، احمد نواز ولد محمد نوازسکنہ ماڑی گاؤں اٹک ، زاہد خان ولد محمد صفدرسکنہ ماڑی کنجور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے قمارباوں کے قبضہ سے داءو پر لگی نقد رقم پڑ 17 ہزار روپے ، 5 موبائل اور 5 موٹر سائیکل ،
دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد عابد شاہ نے پولیس افسران اور عملہ کے ہمراہ قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر قماربازی میں مصروف 5 قماربازوں حسن علی شاہ ولد شاہ مقصود ، مشتاق ولد عبدالعزیز ، عالم شاہ ولد دلاور شاہ ، سلیم خان ولد فضل خان ، شمس الرحمن ولد مظفر علی ساکنائے دکھنیر کو گرفتار کر کے داءو پر لگی نقد رقم پڑ 17 ہزار 700 روپے ، 4 موبائل اور آلات قماربازی برآمد کر لیے ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔
