پنڈیگھیب، مرہم ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے آل پاکستان آن لائن تقریری مقابلہ جات کا اہتمام

کوروناوائرس کی وبا کے پیش نظر مرہم ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے آل پاکستان آن لائن تقریری مقابلہ جات کا اہتمام
پنڈی گھیب (فیصل منیر سے) مرہم انٹرنیشنل ویلفیئر فائونڈیشن اینڈ ڈیبیٹنگ کلب کے ضلعی صدر ملک مزمل ناز نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وبا کے پیش نظر جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں وہیں طلباء و طالبات میں چھپے فن تقریر کو اجاگر کرنے اور سٹوڈنٹس کو گھروں تک محدود کرنے کیلئے مرہم ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے آل پاکستان آن لائن تقریری مقابلہ جات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ طلباء طالبات گھروں میں بیٹھے جیت سکتے ہیں ہزاروں روپے کی قیمتی کتب بغیر کسی فیس کے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید جرار حیدر نقوی ، ملک نعمان اعجاز او ر علی حسنین خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستانی طلباء و طالبات کو پروموٹ کرنا اور ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ اپنے اندر چھپے فن کا مظاہرہ کر سکیں ۔ طلباء و طالبات اس آن لائن مقابلے میں ضرور شرکت کریں اور جیتیں ڈھیروں انعامات ۔ مقابلہ میں شرکت کیلئے طلباء وطالبات اپنی آخری تاریخ 24اپریل تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
