ٹائیگر فورس کے قیام سے ملک میں انقلاب آئے گا ، انس خان

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) تحصیل صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن انس خان نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل حالات کا مقابلہ کرے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پاکستان بھر میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جسکا مقصد ملک بھر میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مشکل حالات کا مقابلہ کرنا ہے یہ فورس تمام رفاحی کاموں میں انتظامیہ کی مدد کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کرے گی ٹائیگر فورس کے تمام ارکان غیر سیاسی ہونگے اورخالصتاََ رضاکارانہ بنیادوں پر کام کرے گے ٹائیگر فورس کے قیام سے قومی اتحاد کو فروغ ملے گا اور آئندہ آنے والی وباؤں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی ٹائیگر فورس کے اراکین موجودہ حالات میں عوامی فلاح و بہبود کا کام کرکے خدمت کر رہے ہیں ۔
جس سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی اور خوشحالی آئے گی ٹائیگر فورس کے قیام سے ملک میں انقلاب آئے گا انس خان نے ٹائیگر فورس کے اراکین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا فورس کو یونین کونسل سطح تک متحرک کیا جائے گا اور یہ فورس مختلف حکومتی اقدامات کے سلسلہ میں انتظامیہ کا ساتھ دے گی ہر یونین کونسل میں دیہاڑی دار مزدور کی رجسٹریشن کی جائے گی جسکے ذریعے اس کی مالی امداد کی جائے گی اسی طرح ملک میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام سے کورونا وائرس نہ صرف کو شکست دینے میں مدد ملے گی اور اس کے ساتھ اخوت اور بھائی چارے کی بہترین مثال قائم ہوگی ٹائیگر فورس کی سرگرمیوں سے عوام کوزندگی کے تمام شعبوں میں مدد حاصل ہوگی جس سے معاشرہ مثبت سمت میں ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہونگے ٹائیگر فورس کے اراکین سے حکومتی اور انتظامی سطحوں پر رابطہ جاری رہے گا اور
ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے موجودہ حالات سے نبرد آزما ہونے میں مدد ملے گی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ایک آواز پر دو ہفتے کے دوران 10لاکھ پاکستانیوں نے ٹائیگر فورس کے لیے رجسٹریشن کروائی وزیراعظم پاکستان ملک کے نوجوانوں کی تقدیر بدلنے کے لیے کوشاں ہیں حکومتی ہدایات کی روشنی میں اس فورس سے باقاعدہ کام لینا شروع کردیا گیا ہے،جسکے مثبت نتاءج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ۔
