اقدام قتل اور قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزمان گرفتار 

اقدام قتل اور قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزمان گرفتار 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) اٹک پولیس نے اقدام قتل اور قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔

کسی شخص کو عوام الناس کی جا ن یا مال کو نقصان پہچانے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی 
تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے ٹھنڈی بیہر کے علاقہ میں سید عرفان ولد عبدا لعزیز کے قتل اور قدرت الہی ولد میر بخش کو زخمی کرنے کے جرم میں شامل پانچوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ملزمان محمد شعیب ولد امیر افسر،طارق ولد میاں تاج،افتحار ولد مختار احمد،محمد الیاس ولد ریاض امین اور ظہیر اقبال ولد محمد اکرم نے زمین کے تنازع پر مقتول سید عرفان اور مضروب قدرت الٰہی پر کلہاڑیوں اور اسلحہ آتشیں سے حملہ کیا جس سے دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے اور سید عرفان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

 

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او اٹک خورد عابد علی شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس کسی شخص کو بھی عوام الناس کے جان یا مال کو نقصان پہچانے کی ہر گز اجازت نہ دی گی او رکوئی بھی مجرم قانون کے شکنجہ سے نہیں بچ پائے گا۔