Tue
21
Apr
2026
مظفرآباد (وقائع نگار) عبدالباسط ولد غلام حسین ساکنہ پنجکوٹ کونامعلوم افرادنے قتل کردیا،تھانہ پنجگراں میں مقدمہ درج ،لاش شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال پوسٹمارٹم منتقل ،پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ،تفصیلات کے مطابق غلام حسین ساکنہ پنجکوٹ کے جواں سالہ فرزند عبدالباسط کو اپنے گھر کے قریب نامعلوم افراد نے گولی مارکرقتل کردیا ،تھانہ پنجگراں میں مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کاآغاز کردیا ،عبدالباسط کی نماز جنازہ آج بروز بدھ پنجگراں میں اداکی جائے گی ۔
