بھمبر: سیشن اور سینئر سول جج تحریری وضاحت کے بعد عہدوں پر بحال

بھمبر ( بیو رو رپو رٹ)چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سینئر سو ل جج بھمبر کو اپنے عہدوں پر بحال کر دیا دونوں ججز نے دو بارہ اپنا اپنا کا م شروع کر دیا تفصیلا ت  کے مطا بق چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس ایم آفتا ب علو ی نے ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج بھمبر سر دار امجد اسحاق اورسینئر سول جج بھمبر راشد افتخار ہاشمی دونوں ججز کو تحر یر ی وضاحت کے بعدانکو اپنے عہدوں پر بحا ل کر دیا ہے دونوں ججز نے معطلی ختم ہو نے کے بعد دوبارہ اپنا کا م شروع کر دیا ہے یاد رہے کہ 28اکتو بر کو چیف جسٹس ہا ئی کورٹ ایم آفتا ب علو ی نے اپنے دورہ بھمبر کے دو را ن انکو معطل کیا تھا جس کی تحر یر ی وضا حت آنے کے بعد انکو بحا ل کر دیا گیا ۔