بيوی كے پیسے چرانے پر پانچ سال قيد كی سزا

 دبئی: متحدہ عرب امارات ميں انگلش فٹبال كلب پورٹ اسمتھ كے سابق مالک سليمان الفہيم كو بيوی كے 50 لاكھ برطانوی پاؤنڈ چرا كر فٹبال كلب خريدنے كے جرم ميں پانچ سال قيد كی سزا سنائی گئی ہے۔

سليمان الفہيم اور ان كے ايک ساتھی پر پورٹ اسمتھ کلب سچا گیڈ ملک سے چوری كے پيسوں سے خريدنے كا جرم ثابت ہوا ہے۔ جسے انہوں نے الفرج کو فروخت کردیا تھا۔ سليمان الفہيم نے مانچسٹر سٹی كلب خريدنے كے ليے ابوظہبی كے يونائيٹڈ گروپ كے ساتھ معاہدے كی كوششيں بھی كی تھی اور انھيں جعل سازی اور جعلی دستاويزات كے استعمال كا مجرم قرار ديا گيا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ کر دبئی بیس بال کپ جیت لیا

دوسری جانب دبئی كريمنل كورٹ نے بينک مينيجر كو بھی چوری، سركاری دستاويزات ميں جعل سازی اور جعلی دستاويزات كے استعمال كا مجرم ٹھہرايا ہے۔ بينک مينيجر كو بھی پانچ سال قيد كی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے كہ سليمان الفہيم سنہ 2009 ميں چھ ہفتوں تک اس كلب كے مالک رہے تھے۔