خاتون ملازم کو جنسی ہراساں کرنے پر رنگیلا ڈی ایچ او گرفتار

نیلم(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کی گڈ گورننس ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی سٹاف ممبر خاتون کا ناجائز تنگ کرنے پر گرفتار، زیر دفعات509PPC / 25D17A   کے تحت ایف آئی آر درج۔ انسپکٹر سٹی تھانہ پولیس پٹہکہ سید وجاہت علی کاظمی کے مطابق محکمہ صحت کی سٹاف ممبر خاتون نے پولیس کو تحریری درخواست دی تھی کہ ڈی ایچ او نیلم ڈاکٹر غلام نبی سکنہ کیل جو کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر آٹھ مقام میں تعینات ہے۔ ناجائز طور پر تنگ کر رہا ہے۔ اور جنسی طور پر ہراساں کر رہا ہے۔ اور گھر تک اس کا پیچھا کر رہا ہے۔ جمعہ کے دن ڈاکٹر غلام نبی نے مزکوریہ کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے گھر گیا ہوا تھا کہ پولیس نے فوری طور پر چھاپہ مار کرڈی ایچ او غلام نبی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ اور مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر غلام نبی کو اس سے قبل بھی اس طرح کی حرکات کا مرتکب پایا گیا ہے لیکن سیاسی اثرو روسوخ کی وجہ سے بچ جاتا تھا۔ سپیکر غلام قادر نے عوامی تحفظات کے باوجود میرٹ سے ہٹ کر سنیارٹی کو پامال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تعینات کیا تھا۔ لیکن اللہ کی پکڑ شاہ غلام قادر بھی موصوف کو نہیں بچا سکا ہے۔ مسلم لیگ ن کی نیلم میں ایسی گڈ گورننس ہے کہ نیلم میں اہم عہدوں پر ہڈحرام بد کردار اور رشوت خور لوگوں کو تعینات کیا ہوا ہے جنھوں نے پورے نظام کا بیڑا غرق کیا ہوا ہے عوامی حلقون نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔