اٹک: گورنمنٹ اسلامی ہائی سکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان 

 اٹک۔۔گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اٹک میں بنیادی سہولیات کا فقدان تفصیلات کے مطابق 1972میں 12مرلہ پر بنایا گیا سکول جس میں 506طلبہ زیرِ تعلیم ہیں جن کے لیے مبینہ طور پر باتھ روم کی کمی، سائنس لیبارٹری، کانفرنس ہال کا نہ ہونا، سٹاف روم اور لیڈیز سٹاف کے لیے باتھ روم اور اسمبلی اور کھیل کے میدان کا نہ ہونا اور اس کے باوجود ڈسٹرکٹ اور ڈویژن میں ہاکی مقابلوں میں اول آنا اور اس سال رنر اپ رہے طلباءکا ٹیلنٹ اور اساتذہ کی محنت کے بدولت ان طلبہ نے اپنے سکول کا نام روشن کیا۔ ان طلبہ کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بچوں کو کلاس رومز میں بھیڑ بکریوں کی طرح بند کیا جاتا ہے۔ ہر کمرے میں 70سے زائد طلبہ ہوتے ہیں کمروں کی کمی کی وجہ سے طلبہ ذہنی اذیت کا شکار ہوتے ہیں اس کے ساتھ ریلویز کی زمین خالی پڑی ہے جس کو عارضی طور پر یا لیز پر لیا جا سکتا ہے وزیرِ تعلیم پنجاب اور وزیرِ اعظم سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس مسئلے پر غور فرمائیں