وزیراعظم کو نوبیل پرائز دینے کیلئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو نوبیل امن انعام دینے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی گئی۔

جیونیوز کےمطابق قرارداد وزیر اطلاعات چوہدری فواد کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نےکشیدگی کم کرنے کے لیے دانش مندانہ کردار ادا کیا، بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا۔