ضلع کو نسل سٹیڈیم اٹک میں اٹک فیسٹیول جشن بہاراں ،عوام کی بھرپور شرکت

اٹک:ضلع کو نسل سٹیڈیم اٹک میں اٹک فیسٹیول جشن بہاراں اٹک کی 4 روزہ تقریبات کے دوسرے روز ضلع کونسل اسٹیڈیم میں صبح سے شام تک خٹک ڈانس ،ڈاگ ریس ،نیزہ بازی اور دیگر ثقافتی شو پیش کیے گئے جنہیں حاضرین نے دل کھول کر داد دی جشن بہاراں کی تقریبات میں ضلع بھر کے ہر دیہات اور علاقہ سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ، وسیع و عریض ضلع کونسل اسٹیڈیم عوام سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا پاکستان کے مختلف علاقوں آزاد کشمیر ، مری ، گجر خان ، ہری پور ، ایبٹ آباد ، میانوالی ، خوشاب ، جھنگ ، سرگودھا اور اٹک کے تمام علاقوں سے 400 سے زائد گھڑ سواروں نے اپنے قیمتی گھوڑوں کے ہمراہ نیزہ بازی کا مخصوص لباس پہن کر نیزہ بازی کے سنگل مقابلوں میں حصہ لیا جن میں نمایاں برصغیر پاک و ہند کی معروف روحانی شخصیت سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو کے سجادہ نشین صاحبزادہ سلطان محمد علی بھی شامل ہیں ، پہلے سیشن کے مہمان خصوصی لیفٹینٹ جنرل ( ر ) زاہد محمود خان تھے ان کی آمد پر رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ، رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف ، کنوینئر میلہ کمیٹی چیئرمین یونین کونسل خان وزیر خٹک ، ممبران میلہ کمیٹی و ضلع کونسل جمریز خان حمید ، سردار واجد علی خان ناڑہ ، سید جمشید افتخار شاہ آف مرزا ، سردار آصف علی خان مٹھیال ، ملک غلام حسین آف کھنڈہ ، سید زاہد حسین شاہ باہتر ، چوہدری خضر آف سونڈکی ، ملک عمران آف شاہیا ، حاجی مشتاق حسین سگھری ، سردار وسیم امتیاز ایڈووکیٹ سرگ سالار ، بابو عبدالرحمن میانوالہ ، سردار انجم نثار ایڈووکیٹ آف بسال ، محمد خطیب نرٹوپہ ، سردار عامر لیاقت جھنگ ، میجر شہریار خان آف ناڑہ ، رہنما میجر گروپ اپوزیشن لیڈر بلدیہ اٹک حاجی محمد اکرم خان ، سابق ناظم ملک محمد اکرم میانوالہ ، چیف آفیسر ضلع کونسل محمد آصف ، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس شہزاد طفیل ، ضلع کونسل کے افسران شکیل اعوان ، سردار عابد رضا ، اعتبار خان ، خالد محمود کی زیر نگرانی منعقدہ میلے کے منتظمین نے مہمان خصوصی کا شاندار استقبال کیا انہیں لڈی ڈانس اور ڈھول کی دھاپ پر اسٹیج پر جو ضلع کونسل اسٹیڈیم میں قائم مہمانوں کی گیلری کی چھت پر وی آئی پی ایریا میں لایا گیا مہمان خصوصی لیفٹینٹ جنرل ( ر ) زاہد محمود خان نے اٹک فیسٹیول جشن بہاراں کی تقریبات کے اعلیٰ معیار کو بہت سراہا 23 مارچ یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں جشن بہاراں کی تقریبات میں یہ تقریب بھی رکھی گئی جس کیلئے خصوصی کیک ضلعی رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان نے منگوایا یفٹینٹ جنرل ( ر ) زاہد محمود خان ، رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ، رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف اور حاجی محمد اکرم خان نے کیک کاٹا میلہ کی تقریبات میں ضلع کونسل کی قیادت اور میلہ میں چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ جو خود بھی اعلیٰ پائے کے گھڑ سوار اور نیزہ باز ہیں اور وائس چیئرمین بلدیہ ملک طاہر اعوان جن کا باقاعدہ گروپ میلہ میں شریک ہے کی خصوصی دعوت پر مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے بھی میلہ میں شرکت کی ان کے ہمراہ ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر اٹک کونسلر میاں شاہنواز شانی اور دیگر موجود تھے کی میلہ آمد پر رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ، رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف نے پر تپاک اور شاندار استقبال کیا شیخ آفتاب احمد نے کچھ دیر اٹک فیسٹیول جشن بہاراں کی تقریبات دیکھیں اور ضلع کونسل کی جانب سے اٹک کے شہریوں کیلئے مفت ، شاندار اور صدیوں سال پرانے علاقائی ، ثقافتی کھیل اور میلے ٹھیلے کے رواج کو زندہ رکھنے کیلئے ضلع کونسل اٹک کے اقدامات کو سراہا ، دوسرے سیشن کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی تھے جنہوں نے چیئرمین یونین کونسل جھنگ سردار عامر لیاقت اور نیزہ بازی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے شانی گروپ میں انعامات تقسیم کیے ۔ ضلع کونسل اٹک کے زیر اہتمام مسلسل 4 روزہ تقریبات جو 22 سے 25 مارچ تک جاری ہیں میں اٹک کی صدیوں پرانی ثقافت پر مبنی بیلوں کی دوڑ ، خٹک ڈانس ، کلے بجن شوٹنگ ، ڈاگ ریس ، نیزہ بازی ، گھوڑا ڈانس ، کیول کیڈ ، سائیکل ریس ، تانگہ ریس ، خصوصی افراد میں کھیلوں کے مقابلے ، فٹ بال ، 16 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ جو پی سی بی کرکٹ اسٹیڈیم اٹک اور کرکٹ گراؤنڈ حضرو میں جاری ہے ، والی بال ، مشاعرہ جس میں ملک بھر سے نامور شعرأ نے حصہ لیا ، کبڈی ، خواتین کے مقابلہ جات چیئر پرسن ہاؤس جس میں مہندی ، میک اپ ، کڑہائی اور بنائی کے مقابلے شامل ہیں منعقد کر کے جن میں ضلع بھر اور قرب و جوار سے ہزاروں افراد یہ ثقافتی پروگرام دیکھنے آ رہے ہیں میلے کا سب سے بڑا ایونٹ میوزیکل پروگرام ہے جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ لوک گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی اور ان کے بیٹے ذیشان خان روکھڑی اپنے فن کا مظاہرہ آج 24 مارچ بروز اتوار رات 8 بجے کریں گے اور اختتامی تقریبات کے مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ہوں گے میجر طاہر صادق نے جو سیاست سمیت ہر شعبۂ زندگی اور ہر مکتبہ فکر کی مقبول ترین شخصیت ہیں نے وزیر اعظم عمران خان کے نا عاقبت اندیش فیصلوں جن میں ان کو کنارے لگانے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود اللہ کے فضل و کرم ، والدین اور غریب عوام کی دعاؤں سے ایک بار پھر نکھر کا سامنے آ گئے ہیں ۔
