Fri
22
May
2026

اٹک: مظہر حمیدی مرحوم (محکمہ سوشل ویلفیئر) کی زوجہ ،عتیق الزمان (اکائونٹس آفیسرملٹری) کی ہمشیرہ ،ہمایوں مظہر اور عمران مظہر (سوشل ویلفیئر آفیسر) ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک کی والدہ صاحبہ کا رضائے الہٰی سے انتقال ہو گیا ہے ان کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ اٹک شہر میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ قاری احمد نواز خطیب مسجد اویسیہ محلہ اعوان شریف نے پڑھائی ،نماز جنازہ میں ایم ڈی مہریہ ٹائون ملک جاوید اختر ،ضلعی صدر ایپکا ملک نور محمد اعوان ،سب انسپکٹر ٹریفک جواد احمد ،ڈاکٹر عبد الحمید ،شیخ ظہور الہٰی ،رانا شوکت علی خان ،ندیم حیدر ،راجہ محمد اجمل ،ملک امیر افضل خان ،حکیم افتخار احمد ،ملک لیاقت خان ،رانا آصف جاوید ،رانا لیاقت علی خان سمیت دیگر معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔
