جنڈ:چھب میں ریلوے لائن کے قریب خاتون کی لاش برآمد

جنڈ: چھب میں ریلوے لائن کے پاس خاتون کی لاش، علاقے میں خوف و ہراس، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق صبح سویرے چھب ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن کے ساتھ ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ لاش کو مقامی افراد نے دیکھ کر متعلقہ پولیس کواطلاع دی جس کے بعد ریلوے اور مقامی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ۔لاش ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  خاتون کا تعلق ٹیکسلا  سے تھا، ٹیکسلا میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر بشیر احمد کی زوجہ گزشتہ دو دن سے جبی گاؤں(یوسی دکھنیر) آئی ہوئی تھیں،آج صبح وہ جبی سے اپنے آبائی گاؤں چھب کے محلہ مہرپورہ آرہی تھیں اور انہوں نے فون پر اپنے آنے کی اطلاع ایک رشتہ دار خاتون کو دی ہوئی تھی، ہائی ایس والے نے انکو واٹر سپلائی سٹاپ پہ اتار دیا، وہاں سے وہ پٹڑی پہ چڑھنے لگی جو کہ بظاہر معمولی چڑھائی ہے لیکن دل کے مریض کے لیے کافی ہے انکا سانس پھولا اور انکو پتہ نہیں چلا اور سگنل کے لئے لگے ہوئے تار میں الجھ کر کیکریوں میں گرگئیں،ایک تو دل کا دورہ شدید تھا دوسرا بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہوگئی  ، کچھ ٹائم گزرنے کے بعد پٹڑی پہ راہ گیروں کا گزرنا ہوا تو انہوں نے سمجھا کہ کوئی قتل کا کیس ہے اس لئے فوری طور پر وارڈ جنرل کونسلر ادریس خٹک کو اطلاع دی جس نے وائس چیئرمین عبدالقیوم خان کو فون کیا اور خود موقع پر پہنچ گئے،اتنے میں جس خاتون کو فون پہ آنے کی اطلاع ملی دی ہوئی تھی وہ پہنچ گئی اور انہوں نے مرحومہ کو پہچان لیا چند منٹ میں وائس چیئرمین عبدالقیوم خان پولیس کو ساتھ لیکر پہنچے اور لاش کو ہسپتال لے گئے ۔ پولیس نے مرحومہ کے شوہر بشیر ٹیکسلا کو فون پہ اطلاع دی اور انکے اصرار پہ پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ لے گئے ہیں ۔مرحومہ کے بیگ سے دل اور شوگر کے مرض کی دوائیاں ملی ہیں اور جس ترتیب سے جوتا اور بیگ پڑا ہوا تھا اس حساب سے مرحومہ کو ٹھوکر لگنے کے ساتھ ہی ہارٹ اٹیک ہوا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے۔