اٹک: ملک امین اسلم کی شیخ ارشد جمیل کی والدہ کی وفات پر تعزیت

اٹک : مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز شیخ ارشد جمیل کی والدہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ اٹک میں شیخ ارشد جمیل اور ان کے دیگر عزیز و اقارب سے آ کر اظہار تعزیت اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نیک سیرت ، غریب پرور اور ملنسار خاتون تھیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات کو بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ ارشد جمیل کے گھرانے کا اٹک کی سیاست اور تجارت میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے اور اس خاندان کی اٹک کیلئے بے شمار خدمات ہیں جنہیں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اس گھرانے نے اٹک میں چیمبر آف کامرس کی بنیاد ڈالی جس کو تا حیات یاد رکھا جائے گا جس کے قیام سے اٹک شہر میں کاروباری شعبہ سے وابستہ افراد نے بے پناہ ترقی کی ہے اور جس سے نہ صرف علاقہ کی ترقی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ عوام کو ان کے گھروں کے پاس روزگار کے مواقع میسر ہوئے ہیں۔
