دونوں پاﺅں فریکچر،چھٹی منظور کی جائے: سکول ٹیچرشہزاد علی

پنڈی گھیب:بیماری مےں صرف اللہ کی ذات شفاءدیتی ہے ، لیکن دنےا مےں آپس کی چپقلش بھی آڑے بھی آتی ہے ،ےہ دنیا داروں کی دنیا ہے، اٹک کے ایک سکول ٹیچر جو اپنے بیماری کی درخواست بھی سچ ثابت کرنے کے لےے ذہنی اذیت کا شکار ہے اور دونوں پاوں پر لگے پلستر اور درد بھرا وجود کراےے کی ٹیکسی سوزوکی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کے دفتر میں لے آےا ،مےڈےا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول ڈھرنال کے ایس ایس سی اردو کے ٹیچر شہزاد علی نے بتایا کہ میں ایک ماہ قبل اپنے ہی گھر کی چھت سے گرا ہوں جس کے بعد مجھے تشویشناک حالت میں الشفاءہسپتال اسلام آباد لے جایا گیا اور اب بھی میرا علاج وہاں جاری ہے جبکہ سکول کے ہےڈ ماسٹر کو چھٹی کی درخواست دی جو منظور نہ کی گئی جس کی وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار ہوں،مےری کوئی شنوائی نہیں ہوئی میرے دونوں پاﺅں میں فریکچر ہے آج صبح سے سی او ایجوکیشن کے آفس آیا ہوں افسران بالا موجود نہیں ہےں، لہذا میں بیمار ہوں اور مجھے انصاف دیا جائے مجھے ذاتی شوق ہے کہ میں قوم کے مستقبل کو پڑھا سکوں۔