پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، 215 موٹر سائیکل بغیر کاغذات تھانہ میں بند 

اٹک :ایس ایس پی پیٹرولنگ راولپنڈی کی ہدایت اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ اٹک کی زیر نگرانی انچارج پیٹرولنگ پوسٹ اکھوڑی سب انسپکٹر راشد اقبال نے 215 موٹر سائیکل بغیر کاغذات تھانہ میں بند کرا دیئے اور غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑی کے خلاف مقدمہ درج کرا کر گاڑی تھانہ میں بند کرائی ، روڈ پر دوران سفر 22 ضرورت مند مسافروں کی مدد کی عوامی حلقوں نے پیٹرولنگ پوسٹ کے عملہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔