بھیک مانگ کر قماربازی کرنیوالےفقیروں کی جھگی پر پولیس کا چھاپہ 

اٹک :دن بھر بھیک مانگ کر قماربازی کرنے والے فقیروں کی جھگی پر پولیس کا چھاپہ ، 5 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار ، لاکھوں روپے کے موٹر سائیکل اور نقد رقم پڑ برآمد مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ پنڈی گھیب چوہدری بشیر احمد نے کنٹ لنک روڈ نزد فقیر وں کی جھگیوں میں چھاپہ مار کر شاہراہ عام پر قماربازی کرنے والے 5 قماربازوں محمد شریف ولد نواب خان، ظفراقبال ولد سائیں اللہ دتہ، محمد بشیر ولد غلام جیلانی سکنہ محلہ قادر آباد ضلع میانوانی حال اخلاص، طررب ولد ملنگ خان سکنہ گڑھی ڈھڈے وال ضلع کوہاٹ حال اخلاص ، عبدالخالق ولد محمد سلیمان سکنہ میانوالہ سے رقم پڑ 31 ہزار 300 روپے ، 5 موبائل مالیتی 7 ہزار 500 روپے ، 3 موٹر سائیکل مالیتی ایک لاکھ 65 ہزار روپے کل مالیت 2 لاکھ 3800 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔