Sun
17
May
2026

اٹک : ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقدہواجس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے کی اجلاس میں متعلقہ افسران اور ممبران پرائس کنٹرول کمیٹی نے شر کت کی اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں طے پایا کہ چاول سپر کرنل پرانا 125 روپے فی کلو، چاول سپر کرنل نیا 115 ،چینی ہول سیل پر تین روپے،دال چنا موٹی115 ،دال چنا باریک105 ،دال مسور موٹی 85،دال مسور باریک90،دال ماش120،دال مونگ115،سفید چنا باریک105،سفید چنا موٹا125،بیسن120 ،لال مرچ 320روپے فی کلو فروخت ہو گا انہوں نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں کا اطلاق یقینی بنائیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ رریلیف دیں۔
