جنڈ:پولیس کا جوئے کی محفل پر چھاپہ،5 کھلاڑی گرفتار

تھانہ جنڈ کے ایس آئی ظفر اقبال نے مخبر خاص کی اطلاع پرہوٹل ازان رحمان بادشاہ نزد چوہدری مارکیٹ جنڈ ریڈ کیا تو5کس افراد کھلے عام  بذریعہ پرچی قمار بازی  میں مصروف پائے۔ بعد از دریافت جن کے نام رحمان بادشاہ ولد سیدان گل ساکن محلہ حسین آباد جنڈ،محمد اسلم ولد غلام حسن ساکن محلہ اسٹیشن جنڈ،شاہد اقبال ولد محمد اقبال ساکن محلہ عثمان آباد جنڈ، طارق محمود  ولد فتح محمد ساکن محلہ فاروقیہ جنڈ،بابر خان ولد شاہ جہان ساکن محلہ برف خانہ جنڈ معلوم ہوئے۔موقع سے نقد رقم 10500روپے، 5عدد موبائل فون مالیتی 12ہزار،2عدد موٹرسائیکل کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیاملزما ن گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔