سیاحت دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش انڈسٹری ہے :طارق شگوری
حضرو:ایک فرانسیسی میگزین کے مطابق سیاحت دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش انڈسٹری ہے جبکہ بیرون ملک رہنے والوں کو پاکستان کے بارے میں معلومات کی کمی کا سامنا ہے چاہے وہ غیرملکی ہوں یا پاکستانی ، سب یہی سمجھتے ہیں کہ خدانخواستہ پورا پاکستان حالت جنگ میں ہے جبکہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال 90 فیصد بہتر ہو چکی ہے اس سے بڑھ کر یہ کہ ہمارے شمالی علاقے روز اول سے دنیا کے سب سے پرامن علاقے ہیں ان خیالات کا اظہار سیاحت کو بیرون ملک فروغ دینے والے پہلے پاکستانی شگوری ٹورسٹ کلب اٹک کے چیئرمین طارق شگوری نے میڈیا سے وطن عزیز واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے پاکستانی سیاحت کو بیرون ملک فروغ دینے کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں سیاحت کے فروغ کا 25 سالہ تجربہ رکھنے والے طارق شگوری نے اس دورے میں ہانگ کانگ میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل عبدالقادر میمن سے اہم ملاقات کے علاوہ ہانگ کانگ اور مقامی ٹور آپریٹرز سے ملاقات کرکے انہیں پاکستان کیلئے ٹور ارینج کرنے کیلئے بھی قائل کیا اور لاتعداد غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی سیر و سیاحت کیلئے راغب کیا اس کیلئے انہوں نے وطن عزیز کے سیاحتی مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں خوبصورت قدرتی مناظر سے مزین اپنا تیار کردہ بروشر پیش کیا اس 3 ملکی ٹور کے دوران بھرپور سپورٹ کرنے پر طارق شگوری نے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے حکومتی سرپرستی حاصل ہوتو میں وطن عزیز کی خدمت کرنے کیلئے تیار ہوں اس کیلئے میڈیا کو آ گے آ کر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنا ہو گا نیوز چینلز کو ہفتہ میں کم از کم ایک بار سیاحت کے موضوع پر ٹاک شو کا اہتمام کرنا چاہیے سیاحوں کیلئے ہر کشش رکھنے کی بنائ پر پاکستان سیاحت کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبروں پر ہونا چاہیے اس کیلئے پاکستان کو دنیا بھر میں انٹرنیشنل میڈیا پر ایڈورٹائز کرنے کی ضرورت ہے اس کیلئے دنیابھر میں پھیلے ہوئے پاکستانی سفارت خانے بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
