عام افراد کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں:ڈاکٹر سہیل اعجاز

اٹک :حکومت پنجاب عام افراد کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے صحت عامہ کے مراکز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں شعبہَ صحت میں ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی خالی آسامیوں پر تعیناتیاں کی جا رہی ہیں تاکہ ہیلتھ سروسز بہتر طور پر جاری رہیں اٹک میں جاری صحت عامہ کے تمام منصوبہ جات اور پہلے سے موجود مراکز صحت ہسپتالوں کو جدید سہولیات مہیا کرنے کیلئے ایم پی اے و چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب یاور بخاری کی زیر صدارت محکمہ صحت کے صوبائی افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے اعلی حکام کو مکمل بریفنگ دی یاور بخاری نے کہا کہ اسفند یار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک سمیت تمام مراکز صحت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دستیاب ہوں انہوں نے صوبائی و قومی حکومت کی طرف سے صحت کارڈ کے اجراَ کو ایک انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کے اجراء سے عام آدمی کم آمدنی والے طبقات کو فائدہ پہنچے گا ۔