جنڈ:غیر قانونی سلنڈر والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی ، 2 ڈرائیور گرفتار 

جنڈ :غیر قانونی سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی ، 2 ڈرائیور گرفتار ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ جنڈ شبیر احمد نے ایک ہائی ایس نمبر ;766983;-6141 جو کہ کوہاٹ کی جانب سے آئی اور اسے ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا کو روک کر تفتیش کی تو ڈرائیور مدثر خان ولد شمروز خان سکنہ کوہاٹ گاڑی میں لگے سی این جی سلنڈر کے بارے میں کوئی فٹنس سر ٹیفکیٹ پیش نہ کر سکا اور نہ ہی گاڑی میں مسافروں کے لئے کوئی حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے ، دوسری کاروائی میں ہائی ایس نمبر ;827669;-4499 کو ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے چلاتے آیا جسے کو روک کر بھی تفتیش کی تو ڈرائیور مقدر شاہ ولد مکمل شاہ سکنہ کوہاٹ گاڑی میں لگے 2 سی این جی سلنڈر کی بابت کوئی فٹنس سرٹفیکیٹ پیش نہ کر سکا جس پر دونوں ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔