تحصیل حضرو کے غریب خاندان کی انصاف کی اپیل

اٹک :تحصیل حضرو کے غریب خاندان کے ساتھ تھانہ واہ کینٹ کی کھلم کھلا پولیس گردی ، مدعی سے 2 لاکھ روپے رشوت لیکر بھابھی ، سگے بھائی کے سسر اور سالے پر چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کر دیا ، حضرو پولیس کو اطلاع کئے بغیر گرفتاری کیلئے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرکے گھر میں گھس کر خواتین پر پسٹل تان کر دھکم پیل ،متاثرین کی درخواست کے باوجود حضرو پولیس کا واہ کینٹ پولیس کو تحفظ، مدعی مقدمہ کے سگے بھائی نے بھی چوری کی واردات کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیدیا ، متاثرین کے موبائل ڈیٹا اور لوکیشن سے ملزمان بے گناہ ثابت مگر تفتیشی کا صفحہ مثل پر ریکارڈ لانے سے انکار ، اہلیان حضرو شریف و غریب ریڑھی بان نجیم اور بیٹے عثمان کی بے گناہی کیلئے بیان حلفی اور شہادتیں دینے کیلئے تیار، ریڑھی بان بیٹے سمیت جھوٹے مقدمہ میں اڈیالہ جیل بند ، ماہ صیام کے دوران گھر میں فاقہ کشی، متاثرہ خاندان کا فوری انصاف کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق فرحی بی بی دختر نجیم نے اپنے خاوند عابد حسین اور والدہ کے ہمراہ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تھانہ واہ کینٹ کی چوکی نمبر 4 کے اے ایس آئی ظفر شاہ نے 2 لاکھ روپے لیکر میرے شریف اور غریب والدنجیم، بھائی عثمان اور میرے خلاف بہت بہادری کے ساتھ تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ نمبر 152;223;19 مورخہ 15 اپریل بجرم 380 ت پ اے ایس آئی ظفر شاہ نے درج کیا اور اسکے تبادلہ کے بعدچوکی لب ٹھٹھو کے تھانیدار اے ایس آئی ذوالفقار نے مدعی مقدمہ کا جھوٹے پرچہ میں بھر پور ساتھ دیتے ہوئے ہمارے موبائل نمبرز کا ڈیٹا منگوانے سے انکار کر دیا جو کہ ہماری بے گناہی کا ایک بڑا ثبوت ہے مقدمہ کے چشم دید گواہ نے اس وقوعہ کے جھوٹا ہونے کی بابت اورہمارے حق میں اپنا بیان ریکارڈ کروانا چاہا تو تفتیشی افسر نے ملزمان کے حق میں دیئے جانے والا بیان پولیس مسل کا حصہ بنانے سے انکار کر دیا اور چشم دید گواہ کا لکھا گیا ا سٹام پیپرہمارے سامنے پھینک دیاجبکہ سیشن جج ٹیکسلا نے بے گناہ ملزمان کے موبائل ڈیٹا اور بروز وقت وقوعہ ملزمان کی لوکیشن حضرو پائے جانے پر اور ایف آئی آر کے چشم دید گواہ کے وقوعہ کی تردید کے بیان کو درست مانتے ہوئے جھوٹے مقدمہ میں میری عبوری ضمانت کنفرم کر دی متاثرین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، آئی جی پنجاب پولیس اور آر پی او راولپنڈی سے درخواست میں مطالبہ کیا کہ رشوت لیکر جھوٹاوقوعہ تھانہ واہ کینٹ میں غلط اندراج کرنے پر پولیس کے خلاف کارروائی کرکے ہ میں انصاف فراہم کیا جائے ۔