باہتر :پولیس کی کارروائی،شراب کی بھٹی و آلات کشید شراب برآمد

فتح جنگ:(فرحت علی خان سے)ڈی پی او اٹک عبدالقادر قمر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ باہتر نثار احمد نے شراب کی بھٹی و آلات کشید شراب برآمد کرلیے۔ایس ایچ او نثار احمد SIنے ہمراہ ملازمان کے دوران گشت ایک مشکوک شخص محمد اکثر  سکنہ ھمک سے تین بوتل شراب برآمد کی اور ا س کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کی۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ برآمد ہونے والی شراب اس کی اپنی تیار کردہ ہے جو یہ خود اور اس کے والد خضرحیات نے اپنی ڈھوک رہائشی گائوں ہمک باڑہ مویشیاں میں شراب کشید کرنے کی بھٹی لگارکھی ہے چنانچہ ملزم کے انکشاف پرایس ایچ اونے ملازمان کے ہمراہ مناسب حکمت عملی سے ریڈنگ پارٹی تشکیل د ے کر پہاڑی ہمک کے بالکل قریب ڈھوک ہمک پہنچے جہاں ملزم محمد اکثر کی نشاندہی  پر اس کے والد خضر حیات سکنہ ہمک کو شراب کشید کرتے ہوئے گرفتار کرلیا اور موقع سے ایک بڑا کین پلاسٹک30لیٹر والا دیسی شراب سے بھرا ہوا آلات کشید بھٹی سوختہ جلی ہوئی لکڑیاں،ایک بالٹی،3عدد خالی پلاسٹک کی بڑی بوتلیں برآمد ہوئیں ۔ملزم اکثر نے ساتھ ہی باڑ خاردار میں پڑے ہوئے ڈر م لعن شراب جس میں تقریباً200لیٹر لعن شراب بھری ہوئی ہے برآمد کرایا۔لہذا دونوں ملزمان کے خلاف بجرم3/4حد منشیات مقدمہ درج رجسٹر کرکے انہیں پابند سلاسل کر دیا۔اس کے علاوہ SIنثار احمد ایچ ایچ او نے  مخبر کی اطلاع پرمحمد اقبال عرف بالا ڈکیت ولد محمد جلال سکنہ نیکاں سے 10بوتل شراب  برآمد کرلی۔ایس ایچ او کی اس اچھی کاروائی پر ڈی پی اونےایس ایچ او نثار احمد کو شاباش دی ۔