Mon
18
May
2026

فتح جنگ :فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق تین افراد زخمی ہو گئے پولیس نے ہائی ایس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کوہاٹ روڈپر بھال سیداں کے نزدیک ہائی نمبری 2029کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار یار ولد اسلحہ خان قوم افغان سکنہ افغانستان حال مقیم ڈھوکڑی موقع پر جان حق ہو گیا ہائی ایس وین موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے ہائی ایس میں سوار تین مسافر بھی زخمی ہو گئے پولیس تھانہ فتح جنگ نے متوفی کے بھائی ولی محمد کی درخواست پر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
