حضرو: اے سی حضرو کی ہدایت، شہر بھر کے نالوں کی صفائی شروع

حضرو : اے سی حضرو عدنا ن آفریدی کی ہدایت پر انتظامیہ نے شہر بھر کے نالوں کی صفائی شروع کروا دی،عوامی حلقوں کا خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق اے سی حضرو عدنان آفریدی نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے شہر بھر کے نالوں کی صفائی پر کام شروع کر وا دیا ہے گذشتہ روز چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردار آفتاب نے سینٹری افسرمحمد اعجاز کو ہدایات جاری کی جس پر سینٹری انسپکٹر محمداعجاز نے شہر بھر کے نالوں کی صفائی پر کام شروع کروا دیا ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی حضروعدنا ن آفریدی نے کہا کہ حضروکے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں عوامی کو نکاسی آب،صفائی، سٹریٹ لاءٹس کے علاوہ دیگر متعلقہ مسائل کے حل میرے پاس ڈائریکٹ تشریف لائیں مجھے آگاہ کریں جائز مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی عوامی مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی افسران اور ملازمین اپنے اُپ کو عوام کا خادم سمجھیں حاکم نہیں صفائی،نکاسی آب،سٹریٹ لاءٹس،ناجائز تجاوزا ت،ٹریفک جام سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں عوامی حلقوں نے اے سی حضرو کی اس عوامی اقدام پر ان کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔
