Wed
20
May
2026

جنڈ:سابق کونسلر اقبال خٹک کی ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم سےنالہ ریسی ڈکیتی کیس انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کی اپیل، نالہ ریسی ڈکیتی کیس کی ناقص تفتیش ثابت، انکوائری رپورٹ میں پولیس اہلکار قصور وار قرار،برآمد شدہ رقم بھی حوالے نہ کی گئی،تفصیلات کے مطابق سابق کونسلر اقبال خٹک نے ڈی پی او اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ نالہ ریسی ڈکیتی کیس میں پولیس کے ناروارویہ کے خلاف درخواست دی تھی جس کی انکوائری ڈی ایس پی اسلم جنڈ نے کی اور پولیس کی طرف سے ناقص تفشیش ثابت ہوئی جس کی انکوائری رپورٹ ڈسٹرکٹ آفس ارسال کی جا چکی ہے، انکوائری رپورٹ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی بھی سائل کے ساتھ ایسی صورتحال پیش نہ آئے۔
