حسن ابدال: میجر طاہر صادق کی سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں

حسن ابدال:میجر (ر) طاہر صادق کا دورہ حسن ابدال ، سابق کونسلروں اور عمائدین علاقہ سے ملاقاتیں۔ میجر گروپ ضلع اٹک کی پہچان ہے ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی میجر گروپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، سیاسی شخصیات کی جانب سے عزم ۔ تفصیلات کے مطابق میجر گروپ کے سربراہ میجر (ر) طاہر صادق نے گذشتہ روز تحصیل حسن ابدال کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران انہوں نے میجر گروپ کے سابق کونسلروں اور عمائدین علاقہ سے ملاقاتیں کیں اس سلسلے میں معروف سیاسی شخصیت چوہدری مدثر کے گھر آمد پر میجر (ر) طاہر صادق کا کہنا تھا کہ میں آج اپنے دیرینہ دوستوں سے ملاقات کے لیے حسن ابدال کا دورہ کر رہا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میجر گروپ ضلع اٹک میں خدمت کی سیاست کو لیکر میدان میں آیا اپنے اس مشن پر عمل کرتے ہوئے ضلع اٹک کے عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس مشن کو جاری رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔میجر (ر) طاہر صادق نے اس موقع پر اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے تمام دوستوں کے ساتھ رابطے میں ہیں جنہیں ہم ہمیشہ کی طرح ساتھ لیکر چلیں گے۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم شفقت خان طاہر خیلی، یاسر دلاور، صداقت خان، منیر بٹ، صدر انجمن تاجران چوہدری جمشید اختر، دلشاد شاہ اور دیگرافراد کثیر تعداد میں ان کے ہمراہ تھے جبکہ اس موقع پر سابقہ کونسلرز اور سیاسی ورکروں کا کہنا تھا کہ میجر (ر) طاہر صادق ضلع اٹک کی شان ہیں جن کا ضلع اٹک کی ترقی میں کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ہم نے ہمیشہ میجر (ر) طاہر صادق کو سپورٹ کیا ہے اور آئندہ بھی میجر گروپ کا ساتھ بھر پور طریقے سے دیں گے کیونکہ ہمارا جینا مرنا میجر ( ر) طاہر صادق کے ساتھ ہے ۔ #