اٹک پولیس کی کارروائی،4ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

اٹک:اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 4ملزمان گرفتار۔منشیا ت فروشوں کیخلاف کاروائی کرکے 1600گرام چرس برآمد،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر کے1رائفل 12بور، 1پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی ملک طاہر محمد خان نے ایک مشکوک شخص طاہر محمو دولد محمد شفیق سکنہ حسن ابدال سے چرس وزنی 120 گرام برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ اٹک خورد کے ایس آئی محمد یونس نے ایک شخص حبیب اللہ ولد صاحب گل سکنہ پشاوسے 400 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ حضرو کے ایس آئی ملک طارق محمود خان نے ایک شخص مہران ولد خان جان سکنہ باجوڑ ایجنسی جو کے پسٹل 30بور سے فائرنگ کر رہا تھا کو گرفتار کر کے پسٹل 30بورمعہ متعدد روند برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کے اے ایس آئی محمد نواز نے ایک مشکوک شخص محمود بادشاہ ولد نور بادشاہ ساکن جنڈ سے رائفل 12معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
