اٹک :پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں ،6 ملزمان گرفتار 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ حضرو محمد یونس نے منشیات فروش محمدمسکین ولدشیر محمد سکنہ حضرو سے 1105گرام چرس ، مذکورہ سب انسپکٹر نے منشیات فروش ملک شہباز ولد ملک ممتاز سکنہ حضروسے 600 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ اٹک خورد امتیاز اللہ خان نے دوران سرچ آپریشن اکرام ولد رزاق الٰہی ساکن مانسر حضرو سے 10 لیٹر شراب ، اے ایس آئی تھانہ سٹی حسن ابدال محمد سجاد نے ابوبکر ولد محمد نفیس سکنہ حضروسے پسٹل 30 بورمعہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب منور خان نے گلزار خان ولد پیر محمد سکنہ نوشہرہ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ جنڈ انورخان نے نعمان شاہ ولد پیر لطیف شاہ ساکن جنڈ ضلع سے کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ۔