سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز)سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ حضرو طارق محمود نے زیر دفعہ 302 ;223; 34 ت پ کے تحت تھانہ حضرو میں ملزم طارق محمود ولدشیر محمدسکنہ سیدن حضروسے دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور برآمد کر لیا دریافت کرنے پر ملزم کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کرسکا پولیس نے پسٹل 30 بور اپنے قبضہ میں لے کر اس کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مزید مقدمہ درج کر لیا ہے ، ایس ڈی او آئیسکو فتح جنگ عبدالوہاب نے تھانہ حضرو میں تحریری درخواست دائر کی ہے کہ صغیر احمد ولد فضل الہٰی ساکن گگن نے بجلی میٹر میں سوراخ کر کے بجلی چوری کی ہے اے ایس آئی راجہ طاہر بشیر نے مقدمہ درج کر لیا ہے ، پرائس مجسٹریٹ حسن اختر نے تھانہ سٹی اٹک میں تحریری درخواست دائر کی ہے کہ ہمراہ افضل حیات ریڈر بسلسلہ پرائس چیکنگ اٹک بازار کا دورہ کیا گیا دوران چیکنگ سمیر اسلام ولد شیخ عبدالسلام حلیم گھر فوارہ چوک اٹک شناختی کارڈ 3710179447801 سے خریداری کرائی مذکورہ دکاندار نے دہی 100 روپے فی کلو میں فروخت کیا جبکہ سرکاری ریٹ 75 روپے مقرر ہے دکاندار مذکورہ کے خلاف مقدمہ درج کر کر لیا گیا ہے ۔
